ایتھنز:فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)دنیا بھر کی طرح یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

یونانی محکمہ موسمیات کی طرف ریڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود ایتھنز میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ایتھنز کی فضا بھارت مردہ باد اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو فوری بند کرے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جب تک اپنے مظالم بند نہیں کرتا ہم پوری دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھاتے رہیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرینڈز آف کشمیر کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ آج کے اس احتجاجی مظاہرے کا مقصد یونانی عوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا، بھارت دنیا کو سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کے ساتھ ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے اور یہ سب بھارتی حکومت کے سرپرستی میں ہو رہا ہے۔

ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر فوری نوٹس لے، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہر جگہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے ایک فوجی چھا ئو نی میں تبدیل کر دیا ہے ہماری ما ئو ں بہنوں کی عزتوں کو بھارتی فوج تار تار کر رہے ہیں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو بےگناہ شہید کیا گیاآخر کب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری خاموش رہے گی ،کشمیری عوام کی نسل کشی کر کے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!