بارسلونا:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیراہتمام کار ریلی

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی جانب سے یورپ بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کار ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام کار ریلی نکالی گئ جس کی قیادت فیڈریشن کے صدر کامران خان نے کی۔

ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی،شرکا نے گاڑیاں کشمیری اور پاکستانی پرچموں سے سجا رکھی تھیں۔

شرکا کا کہنا تھا انڈین فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور عالمی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہو ئے ہیں۔

بارسلونا کے اہم سیاحتی مقامات پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے علاقے کی فضا گو نج اٹھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!