ایتھنز کے نواحی علاقے میگارہ میں پاکستانی نوجوان جل کر جاں بحق

0

جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق برنالہ آزاد کشمیر سے تھا

ایتھنز(نمائندہ خصوصی)ایتھنز کے نواحی علاقے میگارہ میں پاکستانی نوجوان جل کر جاں بحق ہو گیا، مرنے والے کی شناخت نثار انور ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق برنالہ آزاد کشمیر سے تھا ، سخت سردی کی وجہ سے نثار نے کمرے میں بجلی والا ہیٹر لگا رکھا تھا شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے پورے کمرے کو آگ لگ گئی اور پورے کمرے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ اتنی شدید تھی کہ نثار انور کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

ان دنوں یونان میں برف باری کی وجہ سے کافی سردی ہے، اسی لئے لوگ ہیٹر استعمال کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!