چند روز قبل اسلام آباد میری مصروفیت کے دوران میری زندگی کا بہترین وقت آیا جب اسلام آباد پریس کلب میں میرے اعزاز میں ایک استقبالیہ کے اہتمام کیا گیا جس کے میزبان محترم سینئر صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس (دستور گروپ) کے صدر تھے ،،میں سعودی عرب سے آنے سے قبل صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی مضبوط تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلاہئز فیڈریشن کے کراچی کا جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سنبھالتا تھا، ضیاء دور کی تحریک آزادی صحافت کے دوران جب بے شمار صحافی، مزدور، طلباء تحریک آزادی کے دوران جیلیں، کوڑے، بھوک ہڑتالیں ہوئیں میری گرفتاری تحریک کے پہلے ہی روز مرحوم منہاج برنا کے ہمراہ کراچی سے گرفتار ہوگیا یہ وہ وقت تھا جب صحافیوں تحریک ایک مظبوط تحریک تھی اسکی وجہ صحافیوں کا اتحاد تھا ، آج صحافیوں میں اتحاد کی کمی ہے جس وجہ سے حکومتیں صحافت کا گلہ دبانے میں کامیاب ہورہی ہے، صحافیوں کا غائب ہونا، انکا قتل ہونا، انکی گرفتاریاں وجہ ہیں صحافیون کے اندر عدم اتحاد، دو بڑے گروپ دائیں اور بائیں کے نام تشکیل ہوئے کچھ لوگو ں نے وزراء سے قربت کی بناء بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہے یہ طریقہ کارصحافیوں کے لئے نقصاندہ ہے اسوقت معروف اور سرگرم دو ہی گروپس ہیں ایک کے صدر محترم حاجی نواز رضاء، جو صدر دستور گروپ ہیں، دوسرا مضبوط گروپ جسکے صدر محترم افضل بٹ ہیں اور جنہیں برنا گروپ کے نام سے پہچانا چاہتا ہے ، ان دونوں تنظیموں کے صدور صحافی برادری میں بہت ہی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہراول دستہ ہیں۔میرے استقبالئے میں میرے لئے بہت اعزاز کی بات تھی کہ اس میں دونوں ہی تنظیموں کے صدور موجود تھے ، ایک جانب حاجی نواز رضاء اور اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے صددر انور رضاء، دوسرے جانب جناب افٖضل بٹ، سینئر ترین صحافی محسن رضاء ، روزنامہ میٹرول واچ کے ایڈیٹر ،عشایہ میں سینئر جرنلسٹوں کی بٹری تعداد موجود تھی ملکی معاملات اور صحافت پر سیر حاصل بات چیت کرنے والوں میں دنیا نیوز کے سید قیصر عباس شاہ ، دیسی ٹی وی ہیوسٹن کے اسلام آباد میں ذمہ دار محمد امین، روزنامہ آفاق کے ایڈیٹر اعجاز احمد چیمہ، کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر، جنگ کے سینئر ایڈیٹر، اینڈپینڈینٹ نیوز کے محترم سجاد اظہر و دیگر نے حصہ لیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انور رضا اور دیگر عہداروں نے امیر محمد خان کو خوشآمدید کہا۔حاجی نواز رضا نے امیر محمد خان کا صحافت کے حوالے تعارف کرایا۔ڈائریکٹر نیوز سچ نیوز محسن رضاء,اور سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مہمان امیر محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میں اپنے آپ کو بہت خوش نصیب محسوس کررہا ہوں کہ میرے لئے سجائی تقریب میں حاجی نواز رضا اور افضل بٹ جیسی شخصیات جو صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی تنظیموں کے ذریعے جدوجہد کررہے ہیں دونوں ہی اکھٹے یہاں موجود ہیں اور پاکستان جرنلسٹس فورم کی خدمات کو خراج تحسین ہیش کررہے ہیں یہ پی جے ایف اور میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔تقریب کے آخر میں حاجی نواز رضا کی جانب سے عشائیہ دیا۔
ریاض اور جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب
سعودی عرب میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری اور پاکستانیوں نے شرکت کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور دیگر سفارتی افسران کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر مقررین میں سردار شعیب اور سردار رزاق خان کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تلک ہماری آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی مسلط ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام پر ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے تقریب میں جہاں تصویری نمائش کے ذریعے کشمیری عوام پر ہونے والے ظالم کو اجاگر کیا گیا تھا وہیں سفارتی افسران نے صدر پاکستان،وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔
جدہ
سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستانی مندوب سمیت آزاد کشمیر کے شہریوں نے شرکت کی اس موقعہ پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد کاروائیوں کو روکا جائے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید کے علاوہ آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر سمیت اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر بھی شریک تھے اس موقعہ پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر سمیت ہندوستان بھر میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں میں مصروف ہے مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کا ہر فورم پر ساتھ دیتے رہیں گے مہمان خصوصی آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب کھوکھر اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھی چاہئیے کہ وہ مسلہ کشمیر عوامی سطح پر اجاگر کرے اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مندوب سید فواد شیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔
سعودی عرب میں اہالیان ریاض کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین باچا خان اور خان ولی خان کے سیاسی و سماجی کردار کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے انہیں بھرپور انداز سے خراج عقیدت پیش کیا
خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب کے سابق وزیر محمد ایوب کے اعزاز میں تقریب
دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور کمیونٹی کے افراد شریک تھے اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ باچا خان اور خان ولی خان کی سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے یہی وجہ ہے کہ خدائی خدمت گار تحریک مقبول ہوئی اور آج عوامی نیشنل پارٹی انہی قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کے یکساں حقوق اور انکی فلاح کے لئے عملی سیاست کا حصہ ہے اور اے این پی شہدا کی جماعت ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے روشن خیال سیاسی اور جمہوری جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے تقریب میں پشاور میں خودکش حملے کی پرزور مذمت بھی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردی کی نئی لہر کو فوری طور پر روکا جائے اور پاکستان کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے تقریب سے خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر محمد ایوب،اے این پی سعودی عرب کے صدر سید مزمل شاہ، حبیب یونس،خالد اکرم رانا،سردار شعیب،عبدالمالک مجاہد، احسن عباسی،حفیظ خان،سردار شعیب،ممتاز خان سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔