دبئی میں الف کرکٹ لیگ ٹی ٹونٹی سیزن ون کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی تقریب

0

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پندرہ فروری کو ملک کرکٹ سٹیڈیم عجمان میں کھیلا جائے گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) الف کرکٹ لیگ ٹی ٹونٹی سیزن ون کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی کی افتتاحی رونمائی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں الف فارمہ کے انر سید زہیب، دی ڈیل کار کے اونر سید رحمان،فریشو کے اونر علی رضا،الف فارمہ کے جنرل منیجر ڈاکٹر تنویر اقبال، مطیع الرحمان،مقصود، الف کرکٹ ٹیم کے منیجر ظفر اور ایونٹ منیجر سجاد عباسی کے علاوہ کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے بہت سے لوگوں نے خصو صی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علی احمد نے حاصل کی ۔ ظفر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر تنویر اقبال نے الف فارمہ بزنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ایونٹ منیجر سجاد عباسی نے الف کرکٹ لیگ کے متعلق بریفنگ دی اور میچوں کے شیڈول کے ساتھ تمام ٹیم کیپٹن اور ٹیم اونر کا شکریہ ادا کیا۔

سجاد عباسی نے تمام معزز مہمانو ں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جس میں یاسر صدیق،طارق چوھدری،زائد ،اسماعیل،سہیل،قدیر،عمر میجیشن،ماجد اور ندیم شامل تھے۔اس ٹورنامنٹ میں ٹو ٹل دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پندرہ فروری کو ملک کرکٹ سٹیڈیم عجمان میں کھیلا جائے گا۔

الف فارمہ کہ اونر سید زوہیب رحمان نے تمام ٹیم کیپٹن کو شرٹس پیش کیں اور ٹرافی کی رونمائی اپنے والد محترم مطیع الرحمان اور سپونسرز سید رحمان،علی رضا اور مقصود کے ساتھ کی، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ یہ لیگ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دے گی اور ہم آئندہ اس طرح کے اور بھی اچھے ٹورنامنٹ منعقد کر کے یو اے ای میں کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر تنویر اقبال جنرل مینجر الف فارمہ نے الف فارمہ کے بارے میں خصو صی بریفنگ دی ۔ دی ڈیل کار سی ای او سید رحما ن، فریشو کے سی ای او علی رضا ، سیون ڈسٹرکٹ کے سی ای او محمد حیدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے اس ٹورنامنٹ کو خو ش آئند قرار دیا اور ہر طرح کے تعاون کے ساتھ آئندہ ہونے والی تمام لیگ کو سپانسرز کرنے کا اعلان کیا۔

الف کرکٹ لیگ کے ایونٹ منیجر سجاد عباسی نے الف رمضان کرکٹ لیگ کا بھی اعلان کیا جس میں ٹو ٹل ایک لاکھ درہم انعام دیا جائے گا۔آخر میں سجاد عباسی نے تمام ٹیم کیپٹن ٹیم اونرز، میڈیا ٹیم اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!