تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز،900 پاکستانی ملازمت کیلئے پہنچ گئے

0

ٹوکیو(عرفان صدیقی)تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ہوتے ہی 900 پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی ہدایات پر 22 فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں 40 سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

رضا بشیر تارڑ نے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سے ملاقات میں پاک جاپان بزنس کونسل کی دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ میں کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ جاپانی اداروں میں پاکستانیوں کی ملازمت کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!