اوسلو(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر ناروے پہنچ گئے ہیں۔
جہاں اوسلو ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
چیئرمین سپریم کونسل ناروے میں اپنے دورے کے دوران قائد ڈے کی تقریبات، ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگز میں شرکت کریں گے۔
اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔