پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کا جاوید گجر کے اعزاز میں عشائیہ

0

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے نائب صدر طارق رشید خان کی طرف سے کینیڈا کی مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری جاوید گُجر کو اورسیز پاکستانیز کے لئے فوکل پرسن نامزد ہونے کی خوشی میں مسسی ساگا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

عشائیہ میں پی پی پی کے عہدے داران کے علاوہ شہر کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید گجر نے کہا کہ ان کے دروازے پاکستانیوں کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور کونصلیٹ کے ساتھ مل کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکیں۔

شرکا تقریب نے جاوید گجر کو اپنی اور کمیونٹی کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب کے آخر میں میزبان طارق رشید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!