سعودی عرب کے یوم تاسیس پر پاکستان قونصل خانہ کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام

0

جدہ(امیر محمد خان سے)پاکستان قونصل خانہ کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سعودی اعلیٰ عہدیدار عبدالخالق الزہرانی، ڈی جی وزارت اطلاعات مزنی حمد الحمالی،ڈی جی سعودی وزارت خارجہ احمد بن ظفر چیف آف رائل پروٹوکول مکہ مکرمہ ریجن جدہ، پاکستانی قونصل خانہ کے افسران علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی ایک زندہ جاوید مثال ہے جو وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے۔

سعودی عرب چوبیس لاکھ بسنے والے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جہاں سرکار کی جانب سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

تقریب میں پاکستانی انعام یافتہ شیف حناءشعیب اور شگوفہ احمد کے تیار کردہ کھانو ں سے مہمانوں کو عشا ئیہ دیا گیا ۔

قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے پاکستانی شیف حناء شعیب اور شگوفہ احمد کو انکی کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

پاکستان کے نامور قاری صداقت علی نے خصوصی شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!