چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن چک منڈاہر کے زیراہتمام عورتوں کے عالمی دن پر تقریب

0

چاند تارا ویلفیئرفائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بہت سی خواتین نے مختلف شعبوں میں ٹریننگ حاصل کی

ابھی خواتین میں مزید شعور وآگہی کی ضرورت ہے، مقررین

چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے علاقہ میں بہترین رفاہی اور سماجی خدمات سر انجام دے رہا ہے، عوامی رائے

دبئی (طاہر منیر طاہر) چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن چک منڈاہر کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک عظیم الشان اور دیہی سطح پر اپنی نوعیت کی منفرد مگر مقاصد کے لحاظ سےبھر پور تقریب منعقدکی گئی۔ جس میں خواتین کی بھر پور شرکت نے ثابت کیا کہ آج کی عورت بیدار ہے۔ تلاوت کلام پاک آنسہ نسرین نے جبکہ نعت رسولؐ چاند تارا کے دیرینہ ساتھی اصغر شیرازی کی بیٹی میرب اصغر نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

مقررین اور خواتین نے چاند تاراویلفیئر فاؤنڈیشن کے کاموں کی تعریف کی، خاص طور پر اہم دنوں کو دیہی سطح پر منا کر خواتین میں شعورو آ گاہی پیدا کرنے کی عرصہ سے کوشش کو جاری رکھے ہوئےہے۔آج خواتین کو اپنے حقوق و فرائض سے نہ صرف آگاہی ملی ہے، بلکہ ہمارے علاقہ میں چاند تارا ویلفیئرفائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے بہت سی خواتین مختلف شعبوں میں ٹریننگ حاصل کر کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور اپنے خاندان کے لیے بہترین سہارا ثابت ہورہی ہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ آج کی عورت بدلتے ہوئے حالات اور ہر قسم کے چیلنجز کے لیے تیار ہے۔ مگر اس بات سے بھی انکار نہیں ہے کہ ابھی خواتین میں اس سے زیادہ شعور و آگاہی ضرورت ہے۔ تقریب میں بین الاقوامی شہرت کے حامل صوفی عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ، پنجاب رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین محمد ارسلان خان اور معروف سماجی رہنما و سماجی سائنسدان عبدالشکور مرزا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر محمد ارسلان خان کے والد محترم محمد نواز خان سابق سوشل ویلفیئر آفیسر کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ چاند تارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان جن میں عابد حسین، نوید مسیح سابقہ اقلیتی کونسلر، نوید بھٹی، آصف صدیق اور محمد یونس چوہدری بھی تقریب میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!