پاکستانی کمیونٹی کی فلاحی تنظیم IKC اور ملائشیا کی یونیورسٹی MAHSA کے درمیان باہمی تعاون کیلئے معاہدہ

0

صدر IKC عمران خان اور وائس چانسلر MAHSA‏ یونیورسٹی پروفیسر داتو ڈاکٹر اکرام شاہ نےMOUپر دستخط کیے

کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستانی کمیونٹی کی معروف فلاحی تنظیم IKC اور ملائشیا کی صف اول کی یونیورسٹی MAHSA کے درمیان باہمی تعاون کے لئے MOU پر دستخط کر دئیے گئے ۔ملائشیا کی معروف یونیورسٹی MAHSA کی طرف سے پاکستانی مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔

کوالالمپور میں MAHSA یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں IKC کے صدر عمران خان اور MAHSA‏ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر داتو ڈاکٹر اکرام شاہ نے باہمی مفاہمت ، پروفیشنل ہنرمندی کی تعلیم ، تحقیق اور دیگر علوم کے تبادلے کو فروغ دینے کیلئے ایک MOU پر دستخط کیے ۔

ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے قوم کی ترقی ملائیشیا کی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ جس میں MAHSA یونیورسٹی نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ۔جبکہ IKC کی تشکیل 2017 میں کی گئی ،جو کہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے ، جو کہ اپنے آغاز سے ایک غیر سیاسی NGO کے طور پر خطے کے تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔

اس باہمی تعاون کا مقصد MAHSA کے پیش کردہ مختلف خصوصی ہنرمندی پر مبنی پروگراموں کے ذریعے شعبہء صحت ، ہوٹل مینجمنٹ ، انجینئرنگ اور مزید متعدد شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا ہے ۔ ان پروگرامز کے ذریعے پاکستانی تارکین وطن کو روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنا ہے ۔

ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے جدید ترین Gig اکانومی کورسز ، MAHSA ماسٹرکلاس سرٹیفکیٹس ، اور ہزار سے زیادہ مائیکرو سرٹیفیکیشن کورسز کی پیشکش کے ساتھ اس MOU پر دستخط سے ملنے والے مواقع ، تارکین وطن کی ذاتی اور ملائشیا و پاکستان کی اکانومی میں بڑھوتری کی جانب ایک اہم اقدام ہوگا ۔

عمران خان ( صدر IKC ) نے کہا کہ یہ MOU ان لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی طرف ایک قدم ہے جو اپنے کیریئر اور معاشی ترقی کے لیے کوئی ہنر سیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے معیار زندگی کو بلند کرنے کی خواہش رکھنے والے کسی بھی شخص کی مدد کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔

اس تقریب میں IKC کور باڈی ممبران کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن آفیسرز ، MAHSA یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم و دیگر مندوبین اور مہمان بھی موجود تھے،ملائیشیا میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل ، تھرڈ سیکرٹری محمد امیر حسن بٹ، معروف کاروباری اور فلاحی شخصیات داتو جمیل، شہزاد خان ،محترم الطاف، محمد ریاض ، پی ٹی آئی ملائیشیا کے سینئر رہنما ملک فاروق ، پاکستانی نژاد ماڈل ،حسینہ ارسلان جبکہ MAHSA یونیورسٹی کی جانب سے ، ‏MAHSA گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پروفیسر ڈاکٹر اللہ کیسوا راؤ، یونیورسٹی کی چیف آپریٹنگ آفیسر محترمہ جینیفر فرنینڈز اور MAHSA یونیورسٹی کے دیگر ساتھی ڈائریکٹرز اور ڈینز موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]