پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کے موقع پرعبادات کا اہتمام

0

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان کی مسیح برادری نے ایسٹر کے موقع پر عبادات کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسیح ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپیٹرک فلک نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا اسلامی تاریخ میں حضرت عیسیٰ کا ذکر نہیں، انہوں نے اسمبلی کے دیگر اراکین کی بھی مذمت کی جنہوں نے پاکستان کی محبت وطن مسیحی برادری کے مذہب کے معاملے میں منفی بیانات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں خاکروب کی بھرتی کے اشتہارات میں کہا گیا کہ صرف مسیح درخواست دیں، ا نہوں نے کہا کہ کیا ہم صرف خاکروب ہی بن سکتے ہیں ؟پاسٹر فرانسس نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان اور جدہ قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہمارے تہواروں پر عبادت کیلئے مکمل سہولیات پہنچاتے ہیں انہوں نے پاک فوج اور پاکستان کیلئے دعائیں کیں ۔

چیئرمین جان گلزار نے قونصل جنرل اور پاکستان کمیونٹی و میڈیا اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی اور تعاون کرتے ہیں،رہما گلزار نے قونصل جنرل کو سپا سنامہ پیش کیا ،مہمان قونصل بے جنرل نے کرسچین کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے طور پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!