لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ کر دی گئی

0

لندن(تارکین وطن نیوز)لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کی آتش بازی مسلسل دوسرے سال بھی منسوخ کر دی گئی۔

میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

دریائے ٹیمز کے کنارے پچھلے سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر آتش بازی نہیں کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!