سپین کے صوبہ کاتالونیہ میں’’پھولوں اور کتابوں کا قدیم تہوار‘‘سانت جوردی منایا گیا،ہم وطن سپین کااردو کتابوں کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا

0

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) سپین کے سیاحتی صوبہ کاتالونیہ میں سانت جوردی پھولوں اور کتابوں کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایاجارہاہے۔اس موقع پر شہر بھر کی سڑکیں اور پارک کتابوں اور گلاب کے پھول بیچنے والے سٹالز سجی ہوئی تھیں ۔ رواں سال بک سٹالز میں 11.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیاجارہاہے۔200سے زائد بک سٹالز پر مصنفوں کی دستخط شدہ کتابیں بھی فروخت کےلئے پیش کی گئیں ۔

سانت جوردی تہوار میں گلاب کے پھول کا بھی مرکزی کردار ہے۔ کتاب کے ساتھ گلاب کا پھول بھی تحفے کے طور پر دیاجاتاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ 6 ملین تک گلاب کے پھول فروخت ہوں گے۔ بارسلونا میں 4100 گلاب کے سیلز پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

سانت جوردی تہوار کے باعث شہر کی متعدد سڑکوں کو بلاک کیاگیا پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقل وحرکت کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

اسپین کے صوبے کاتالونیا میں اس دن کو خاص اہتمام کے ساتھ منانے کی روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس دن کو سال کا سب سے زیادہ محبت والا دن کہا جاتا ہے۔ یوم محبت پر ہسپانوی مرد جس سے محبت کرتا ہے اسے سرخ گلاب اور گندم کا خوشہ پیش کرتا ہے جبکہ خواتین کی جانب سے مردوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔

اس خوبصورت تہوار کے حوالے سے روایت ہے کہ صدیوں پہلے اسپین میں ایک ڈریگن سے بچنے کے لئے ہر گھر کے ایک فرد کی قربانی دی جاتی تھی، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دن ایسا آتا ہے کہ حاکم وقت کی بیٹی کو قربان ہونا تھا۔

شہزادی بھی اس صدیوں پرانی روایت کے مطابق قربانی کیلئے ڈریگن کے مسکن غار میں پہنچی تو وہاں ایک سپاہی پہنچ گیا اور اس نے ڈریگن کو ہلاک کر کے شہزادی کو بچالیا ہے۔ اس سپاہی نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہزادی کو سرخ گلاب پیش کیا۔ جس کے بعد یہ روایت شروع ہوئی۔اس دن مختلف قسم کی ثقافتی تقریبات اہتمام کیاجاتاہے۔اس دن پھولوں اور کتابوں کے تحائف دئیے جاتے ہیں اور شہر بھر میں جگہ جگہ آف کو کتابوں اور پھولوں کے سٹال نظر آتے ہیں۔

مقامی کمیونٹی کی طرح پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس تہوار میں حصہ لیا اور بارسلونا کے مرکز میں رمبلہ روال پر ادارہ ہم وطن سپین نے اردو کتابوں کا اسٹال لگا جہاں ایشین سپییش اور دیگر ممالک کے لوگوں نے دورہ کیا ، سنیئر صحافی جاوید مغل نے مقامی کاتالان اتھاڑیز پاکستانی اور سپینش جھنڈوں کے تحائف بھی پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!