اماراتی حکمران اپنے ملک اپنی عوام کے ساتھ وفادار ہیں،دنیا اب گلوبل ویلج بن چکی ہے

0

اقوام عالم میں امن کو برقرار رکھنے،بیروزگاری اور مہنگائی کے طوفان کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

یورپی یونین کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کا دورہ امارات اور عشائیہ میں شرکت

عشائیہ کا اہتمام نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین آصف علی چوہدری نے کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) اقوام عالم میں امن کو برقرار رکھنے، بیروزگاری اور مہنگائی کے طوفان کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دبئی کےممتاز کاروباری مرکز نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین آصف علی چوہدری کی طرف سے دیئے گئے عید ملن عشائیے کے دوران کیا۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے معروف کاروباری مرکز نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ میں کشمیرکونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا۔ مہمان خصوصی کشمیرکونسل یورپی یونین علی رضا سید کو نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین آصف علی چودھری نے اپنی پروفیشنل ٹیم کے ہمراہ گلدستہ دیتے ہوئے ویلکم کیا ۔

مہمان خصوصی کا استقبال ریڈ کارپٹ پر کیا گیا ۔ نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ کے چیئرمین آصف علی چودھری کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کا خصوصی کرم اور فضل ہے کہ وہ اپنے اچھے بندوں سے بندوں کا ملنا اور ایک پلیٹ فارم پر مختلف اقوام کے باشندوں کا اکٹھے ہوکر کام کرنے کا موقع دیتا ہے۔

چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید نے کہا کہ دنیا میں انسانیت کا درس سب سے بڑا ہے۔ جب تک زندہ ہوں مظلوم اور بے کس انسانیت کی خدمت اولین ترجیح میں شامل ہیں ۔

عشائیہ میں ہز ایکسیلنسی یعقوب العلی، بی بی سپورٹ کے ہیڈ مسٹر عبداللہ مراد، نوبل فیوچر لینڈ انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹرز مسٹر کاشف عباس، مسٹر سمیر شاہد، ذوہیر الشیخ، راجہ عبید الرحمان، مس پریہ، مس حنا کمار، ، مسٹر گگن ارورہ، راجہ کلیم کے علاوہ ٹک ٹوکرز عبدالغفور اینڈ عبدالشکور المعروف چھوٹے بھائی بڑے بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی اورمقامی لوگ موجود تھے۔

آخر میں مہمان خصوصی یورپی یونین کشمیر کونسل علی رضا سید نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!