محترمہ آمنہ بلوچ کو بیلجئیم کی سفارتی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، سید احسن رضا ملائشیا میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر تعینات

0

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا میں 2019سے 2023تک شاندار طریقہ سے سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد محترمہ آمنہ بلوچ کو بیلجئیم کی سفارتی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

محترمہ آمنہ بلوچ اور انکی ٹیم نے نا صرف کووڈ19کے مشکل ترین وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی شاندار خدمت کی ، بلکہ دیگر تمام سفارتی سہولیات کی بہتر رسائی کیلئے بھی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ملائشیا میں نئے تعینات ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا 1993 سے پاکستان کی فارن سروسز کے رکن ہیں ،جو کہ اس سے قبل گلاسگو میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نیز انہوں نے متحدہ عرب امارات میں (2010سے 2014) تک پاکستانی سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے (2005 سے 2006) تک افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ میں بطور فرسٹ سیکرٹری اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔

سید احسن رضا پاکستان کی وزارت خارجہ کے اندر متعدد دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔جس بنا پر انٹرنیشنل تعلقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!