بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنیوالے پاکستانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئےتقریب کا اہتمام

0

تقریب کا اہتمام میاں عمر ابراہیم اور ان کے صاحبزادے محمد عادل میاں نے کیا

مہمانوں کا ریڈ کارپٹ استقبال اور ڈبل کیک کاٹ کر خوش آمدید کہا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین میا ں عمر ابراہیم نے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور یہاں کام کرنے والے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر میں شرکت کے لئے آنے مہمانوں کا میا ں عمر ابراہیم اور ان کے صاحبزادے محمد عا دل میا ں نے ریڈ کارپٹ استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر میا ں عمرابراہیم نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ امارات میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کوخود ملیں اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے انہیں خراج تحسین پیش کریں، ڈنر سے قبل صحافیوں کے اعزاز میں کیک بھی کاٹے گئے۔

حال ہی میں میا ں عمرابراہیم کے صاحبزادے محمد عا دل میا ں کی شادی ہوئی ہے، اس موقع پر شادی کی تقریب کی ویڈیو مہمانوں کو دکھائی گئی اور بعد ازان دولہا محمد عا دل میا ں اور ان کی دلہن عائشہ طاہر نیاز کو مہمانوں کے رو برو لا یا گیا۔

اس لمحے میاں عمرابراہیم ان کی اہلیہ مسز ارم عمراور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے، تقریب میں موجود مہمانوں نے دولہا، دلہن اور اہل خانہ کا تالیاں بجا کر استقبال کیا، تقریب کے آخر میں میا ں عمر ابراہیم اور ان کے صاحبزادے محمد عا دل میا ں نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!