کونسلر ڈاکٹرشبینہ اسد قیوم کی فری سپیچ ود راجہ ذیشان میں خصوصی شرکت، ٹوری ایم پی کی ہلاکت پر بڑا مطالبہ کر دیا

0

لندن(تارکین وطن نیوز)لیبر پارٹی پیٹر بورو کی مایا ناز کونسلر اور کمیونٹی ایکٹوسٹ ڈاکٹر شبینہ اسد قیوم نے اٹرنل گارڈنز کے اشتراک سے پیش کردہ معروف سوشل میڈیا پروگرام فری سپیچ ود راجہ ذیشان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری ایم پی سر ڈیوڈ امیس کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت افسوسناک ہے ۔

اب وقت آگیا ہے کہ حکومت عوامی نما ئندگان کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کرے، پچھلے پانچ سال کے دوران یہ چا قو وار سے دوسرے ایم پی کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے۔

لہٰذا اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!