دنیا میں مقیم پاکستانی کاروباری حضرات اور پروفیشنلز پر مبنی بین الاقوامی فورم کا قیام 14اگست سے با ضابطہ طور پر کر دیا جائیگا،جاوید ملک

0

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی اور کونسل جنرل حسن افضل خان کی جاوید ملک کے عشائیے میں شرکت

دبئی(طاہر منیر طاہر) دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم اورسیز پاکستانی ملک کے لئے ایک اثاثہ ہیں لیکن اس اثاثہ کو صحیح معنو ں میں ایک مثبت اور فعال کردار ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کمیونٹی کے مابین باہمی اتحاد کو یقینی بنایا جائے۔

جاوید ملک کا کہنا تھا کے ہم ہر کسی کی سیاسی وابستگی کا احترام کرتے ہیں لیکن سیاسی اختلاف رکھنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہونا چاہیے کے خدا نہ خواستہ یہ کوئی خاندانی دشمنی اور آپس میں رنجشوں کا با عث ہے،ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، اور پاکستان کی بہتری چاہتے،جاوید ملک کا کہنا تھا کے دنیا بھر سے مختلف پاکستانی ہمیشہ ان سے رابطے کرتے ہیں جو غیر سیاسی اور غیر جانبداری سے ملکی مفاد میں کام کرنا چاہتے ہے لیکن ایسا کوئی فورم موجود نہیں جو سہی معنو ں میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہو جس سے منسلک ہو کے وہ ایک مثبت انداز میں اپنی خدمات ملک کے لئے پیش کر سکیں۔

لہٰذا باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ملکی مفادات کے امور پر اورسیز پاکستانیوں کے مابین ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک متحد قوت بن کر اپنے ملک کا ساتھ دیں۔

جاوید ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس ویژن کے مطابق متحدہ عرب امارات برطانیہ، یورپ، امریکا اور کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین’پروفیشنلز ‘ اور دیگر ممتاز افراد کو یکجا کر کے ایک انڈیپنڈنٹ ’غیر جانبدار اور غیر سیاسی فورم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو ممتاز اورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگا۔

فورم سے ممتاز پاکستانی بزنس مین ’تاجر‘ سرمایا کار اور ڈاکٹر ’وکلا ‘بینکر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے منفرد اورسیز پاکستانی منسلک ہونگے جو ملکی مفاد اورپاکستان کی تعمیر اور ترقی کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں ،اس موقع پر متحدہ عرب امارات،برطانیہ،کینیڈا اور پاکستان سے آ ئے ممتا ز پاکستانی موجود تھے۔

تقریب میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی، کونسل جنرل حسن افضل خان ،ممتاز تنظیم اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب موجود تھے ،جاوید ملک نے سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہو ئے کہا ایمبسیڈر فیصل ترمزی ایک ماہر اور مستعد سفارت کار ہیں جن کی بھرپور سفارتی خدمات کے وہ پندرہ سال سے عینی شاہد ہیں اور یقیناً انکی موجودگی میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں مزید وسعت آ ئے گی۔

اس موقع پر جاوید ملک کی کونسل جنرل حسن افضل خان کی قیادت میں پاکستان قونصلیٹ کی کارکردگی کو خراج تحسین بھی پیش کیا، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی نے اورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جاوید ملک کی جانب سے کمیونٹی کے درمیان اتحاد کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور سفارت خانے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!