مالمو(رپورٹ:زبیر حسین)تارکین وطن بہتر مستقبل اور رزقِ حلال کی بھاگ دوڑ میں وطن سے دور ضرور جاتے ہیں مگر پاکستانیت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
دنیا میں کہیں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد زیادہ تو کہیں نہ ہونے کے برابر مگر جب بھی جہاں بھی دیکھا گیا، پاکستانیوں نے اپنی ثقافت کو زندہ رکھا اور پردیس میں دیس کا ماحول بنائے رکھا۔
اگر بات کی جائے سویڈن کی تو سال بھر ٹھنڈ میں گھرے رہنے کے باوجود یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ ہی گرم جوشی سے قومی، مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا اور پردیس میں دیس کی یاد کو تازہ کیا۔
یہاں تک کہ ہر چھوٹے سے چھوٹے موقعے پر مل کر خوشیوں کو بانٹا ایسی ہی مثال ہے سویڈن کے شہر مالمو سے جہاں سلیم خان نے اپنی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر کی شاپ کا افتتاح کیا اس موقع پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے ان کی دکان کا دورہ کیا۔