اوورسیز کمیونٹی میں پاک ڈونرز ٹیم کا منفرد اعزاز،عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت سنٹرل بلڈ بنک کی درجہ بندی میں واحد پاکستانی تنظیم کی نمایاں پوزیشن

0

کویت(محمد عرفان شفیق) عطیہ خون کے عالمی دن کی مناسبت سے کویت سنٹرل بلڈ بنک کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کویت سنٹرل بلڈ بنک کی جانب سے شائع کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق اوورسیز کمیونٹی میں واحد پاکستانی تنظیم پاک ڈونرز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ سنگ میل کویت میں ہماری پاکستانی کمیونٹی کے زبردست عزم کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر ہمارے معزز خون کے عطیہ دہندگان جو اپنی فراخدلی کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔

ٹیم پاک ڈونرز کویت چیپٹر کے انچارج نعمان اسلم گھمن نے پاک ڈونرز کی جانب سے تمام کمیونٹی ممبران، سپانسرز، میڈیا پارٹنرز اور خصوصی طور پر عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ڈونرز کویت کی پوری ٹیم ہم وقت اپنے ہموطنوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومیتوں کے لیے بھی عطیہ خون کی ہر مہم میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کویت میں میڈیا نمائندگان قابل ستائش لگن کا مظاہرہ کیا ہے، جس نے بیداری پیدا کرنے اور اس نیک اقدام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!