پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام بینظیر بھٹو شہید کی70ویں سالگرہ کی تقریب،جیالوں کا چیئرمین بلاول بھٹو کا ہر قدم پر ساتھ دینے کا عزم
لندن (رپورٹ:سدرہ بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام صدر پی پی پی یوکے محسن باری،صدر گریٹر لندن میاں سلیم اورسیکریٹری جنرل پی پی پی یوکے اظہر اقبال بڑالوی کی قیادت میں ایسٹ لندن میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 70ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے ساتھیوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پیشہ ور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکا نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بے نظیر نے ثابت کیا کہ وہ واقعی بے نظیر ہیں،ان جیسی عظیم ہستی دوبارہ پیدا نہیں ہو سکتی۔تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے او ر روٹی کپڑا مکان سب کا نعرہ ہے، شہید بینظیر بھٹو نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ پورے پاکستان کی لیڈر تھیں۔
پی پی پی ویمن ونگ برطانیہ کی نائب صدر شگفتہ نسرین کا کہنا تھا کہ بی بی شہید ایک نایاب لیڈر تھیں اور وہ اپنی ذہانت اور افکار کیوجہ منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی عظیم ماں کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہونگے اور انکا درد چھپا کر عوام کیلئے جمہوری جدوجہد میں مصروف ہیں۔

تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور دعائیہ کلمات کہے گئے۔حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔