چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور نوید خان کی جانب سے روٹرڈیم میں پاکستان زندہ باد کار ریلی کا انعقاد

0

ہالینڈ(رپورٹ:عظیم ڈار) ای یوپاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان صدر عرب گل کے زیراہتمام روٹرڈیم میں پاکستان زندہ باد کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ کار ریلی کی قیادت چوہدری اویس بشیر،چوہدری ساجد احمد چوہدری عمران شہزاد اور چوہدری فرخ بشیر آف پنڈی سلطان نے کی۔

ہالینڈ میں مقیم دیگر سیاسی سماجی حلقوں کی اہم شخصیات نے کار ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ بچوں اور سٹوڈنٹس نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شغاف نعرے لگائے۔شرکاء نے جنرل عاصم منیر، جنرل فیصل نصیر اور جنرل ندیم انجم کے قد آور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

نیدر لینڈ کے شہر روٹرڈیم میں واقع یورپ کے سب سے بڑے فلائی اوور اریسمس سے پاکستان زندہ باد کار ریلی جب گزری تو وہاں سے گزرنے والی بیشمار یورپین کار سوار خواتین و حضرات اور بچوں نے وکٹری کے نشان بنا کر نعروں کے جواب دیئے۔ یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ کے مضافاتی شہر گلی اور کوچوں سے کار ریلی ملی نغموں کی گونج کے ساتھ جب گزر رہی تھی تو مقامی لوگ ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہہ رہے تھے۔

کار ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کی۔ اس موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم پاکستان کی سربلندی اور سافٹ امیج اجاگر کرنے کےلیے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔

افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں یورپ میں چند سازشی عناصر نے پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئےہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے، انھوں نے ریلی میں شریک بچوں کو پاکستان کے مشاہیر کی پاکستان کے لیے قربانیوں کے بارے میں بتایا۔

پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان اور صدر عرب گل مالاگوری نے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں نے جمہوریت کی آڑ میں اوورسیز میں نفاق کے جو بیج بونے کی کوشش کی ہے انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ لا اله الا الله کے نام پر حاصل ہونے والے ملک پر ایسی مذموم کوششیں کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں گی۔

محمد علی لوہسر چوہدری اویس بشیر چوہدری ساجد احمد چوہدری عمران شہزاد چوہدری فرخ بشیر آف پنڈی سلطان پور، خادم مجتبیٰ بٹ چوہدری اقبال قاضیاں صدر پاکستان اسلامک سنٹر ہالینڈ چوہدری تنویر احمد، چوہدری محمد علی، چوہدری عبدالوہاب چوہدری اسماعیل، چوہدری طلعت بشیر،اکرام شہزاد اٹلی، چوہدری قدیر ڈمیان ہالینڈ،چوہدری حسن فرخ، خواجہ واجد علی اور خواجہ ارسلان علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں اوورسیز میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کےلیے اپنی کوششیں اور کاوشیں جاری رکھنی ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!