ڈاکٹر وقار کا اعزاز، فرانس انسایان بزنس اسکول میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

0

پروفیسر ڈاکٹر وقار علی کے اعزاز میں مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت افتخار مجید کی جانب سے شاندار استقبالیہ

مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری ) لمز یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر وقار کا اعزاز فرانس انسایان بزنس اسکول میں ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ،پروفیسر ڈاکٹر وقار علی کے اعزاز میں مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت افتخار مجید نے شاندار استقبالیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر وقار علی کا تعلق لاہور سے ہے اور لاہور لمز یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں ،ڈاکٹر وقار علی پہلے پاکستانی ہیں جنہیں فرانس کے بڑے تعلیمی ادارے انسایان بزنس اسکول سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر وقار علی فرانس بزنس اسکول سے ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں ،مانچسٹر کے مقامی ہال میں ڈاکٹر وقار علی کو معروف سماجی و کاروباری شخصیت افتخار مجید نے شاندار استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر خوشی میں گریجویشن کیک کٹنگ تقریب ہوئی جس میں فیملی فرینڈز اور عزیزوں و رشتہ داروں نے شرکت کی، پاکستان کے معروف قوال گروپ عمران عزیز میاں نے قوالیاں پیش کیں۔

تقریب کے میزبان افتخار مجید ، پر وفیسر ڈاکٹر وقار علی ، ڈاکٹر وقار کے والد ملک ذوالفقار کا کہنا تھا کہ یہ سب پاکستانیوں کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ فرانس کے ایک بڑے بزنس اسکول میں پہلے پاکستانی نوجوان نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور سب پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

آج کی استقبالیہ تقریب میں سب مہمانوں نے ڈاکٹر وقار علی کے ویژن کو بہت سراہا ہے، تقریب میں برطانیہ بھر سے پاکستانی نژاد اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب میں بزنس مین انیل مسرت،بابر مجید ، شارق مجید ، فیصل مجید ، ناصرہ مجید ، برطانوی جج بیرسٹر ندیم آحمد، ڈاکٹر لیاقت ملک، امجد ملک ، عدیل آحمد ، نبیل مسرت ، چودھری سعید احمد ، میاں نعیم ، سرفراز احمد، ڈاکٹر شاھد ، محمد شہزاد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر وقار علی کو مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!