لندن کے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں مسجد بنے گی

0

لندن(نیوز ڈیسک)سینٹرل لندن کے مشہور انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں اب مسجد تعمیر کی جائے گی، برطانوی ارب پتی مسلمان آصف عزیز نے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔

آصف عزیز لندن میں تین منزلہ مسجد تعمیر کریں گے جس میں اسلامک سینٹر بھی شامل ہو گا، مسجد میں تقریباً 400 نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

ڈیلی میل کے مطابق اس جگہ پر پہلے میٹرو سنیما قائم تھا جو 2006 میں بند ہوگیا تھا، اس کی جگہ اب مسجد تعمیر کی جائے گی۔

اس جگہ پر پہلے 1ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد بنانے کی تجویز بھیجی گئی تھی، تاہم 2020میں اس پر مقامی افراد کی جانب سے اعتراض کیے جانے پر یہ منصوبہ روک دیا گیا تھا، تاہم مئی کے مہینے میں ویسٹ منسٹر کونسل کی جانب سے 400 کے قریب نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد اب یہاں پر مسجد تعمیر کی جائے گی۔

اس حوالے سے کونسل کے ایک ترجمان نے ڈیلی میل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹروکاڈرو کے ایک حصے پر ان کی جانب سے اپنے منصوبے کیلئے بھیجی گئی درخواست کو کونسل کی کمیٹی نے مئی 2023 میں منظور کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!