ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے 21 میں واقع مقامی ریسٹورنٹ میں پاک فرینڈز آسٹریا (پی ایف اے) کے زیراہتمام ایک چیریٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں( سکون) ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا۔
تقریب میں ویانا کے علاوہ دیگر مختلف شہروں سے مخیر حضرات اور ناروے سے سکون ویلفیئر ٹرسٹ ڈائریکٹر شاہ رخ سہیل اور پاکستان سے معروف تجربہ نگار ارشاد بھٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں قائم مقام سفیر پاکستان عامر سعید اور کمیونٹی آفیر کونسلر شہزاد سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز اظہر شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا محمد ادریس نے سرانجام دیئے۔
تقریب میں ( پی ایف اے) کے چیئر مین الطاف جمال نے اپنے ابتدائی کلمات میں ناروے سے سکون ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر شاہ رخ سہیل اور صحافی ارشاد بھٹی کو معذور بچوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے اور سکون ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اقدام کی تعریف کی۔
پی ایف اے صدر مذہبی اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے سکون ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے معزز بچوں کے لیے ویل چیئر دینے کا اعلان کیا ، اس موقع پر مخیر حضرات نے نقد رقم بھی ادا کی ۔
تقریب میں چیئر مین کشمیر کمیٹی پروفیسر شوکت اعوان، پریس سیکرٹری ریاض بلوچ ، جنرل سیکرٹری عبدالستار مہر، ندیم نذیر، محسن بلوچ، دیوان افضال احمد، غالب حسین سید، ڈاکٹر نذیر احمد، لینز سے آئے ہوئے چوہدری حفیظ، عرفان شاہد،چوہدری ارشد، شاہد آفریدی، رانا شرافت علی، منیر احمد مغل، محمد طاہر کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں سکون ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور چندہ دینے والوں کو سکون ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔