حافظ برادرز اینڈ منی ایکسچینج کی پیرس میں تعارفی تقریب

0

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد حافظ برادران نے یورپ کے ملک فرانس کا رخ کیا

ایچ بی کمپنی نے برطانیہ بھر میں پاکستانیوں کو ہر طرح کی بہتر سہولت دینے کی کوشش کی ہے،حافظ برادران

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)حافظ برادرز اینڈ منی ایکسچینج کی پیرس میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کو حاجی مذمل حسین اور سبط مذمل نے آرگنائز کیا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد حافظ برادران نے یورپ کے ملک فرانس کا رخ کیا ،جہاں انہوں نے اپنی کمپنی ایچ بی (حافظ برادران) کمپنی کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔

حافظ برادران کا کہنا تھا کہ ایچ بی کمپنی نے برطانیہ بھر میں پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل کرکے انہیں ہر طرح کی بہتر سہولت دینے کی کوشش کی ہے۔

ایچ بی کمپنی نے جو ایپلیکیشن تیار کی ہے اسکے ذریعے چند منٹ میں پاکستان میں اپنی رقم وصول کی جاسکے گی۔

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے حافظ برادران کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہا اور انکی ہر طرح کی سپورٹ کا اعلان کیا، پروگرام آرگنائزر سبط مذمل نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرح ہم دیگر کاروبار میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح ہمیں حافظ برادران کو بھی انکے کاروبار میں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں ادارہ منہاج القرآن کے سینئر رہنما رحیق عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!