پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ نے شارجہ میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی منایا

0

یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام زاہدہ ملک اعوان جنرل سیکرٹری وومن ونگ نے کیا تھا

پاکستان ہمارے لیے اللہ کی نعمت ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے، مقررین

تحریک آزادی کے رہنماؤں کو ان کی قربانیوں پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ نے شارجہ میں یوم آزادی منایا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں، جیالوں، اراکین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام زاہدہ ملک اعوان جنرل سیکرٹری وومن ونگ پی پی پی یو اے ای نے کیا تھا، تقریب کے مہمان خصوصی جنید قیوم تھے۔ پروگرام کی ہوسٹنگ قیصر جٹ اور صائمہ امتیاز نے کی۔

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی تقریب میں میاں منیر ہا نس، فاروق بانیاں، قیصر خان آ فریدی، عطا اللہ شاہ بخاری، حافظ ارشد، کفیل احمد، اقبال باس، اشفاق فراز، فہد، کاشف ملک، عبدالوہاب اعوان، محمد عمر، بابو جٹ، جویا، زین گجر، نوراعوان، عائشہ منیر ہا نس، منیبہ عماد، جواہر، بلانکا، طاہرہ، آمنہ، زبیدہ، عائشہ شاہد، خالدہ، نور بلوچ، عائشہ بلوچ، زینب بلوچ، صائمہ پروین، فوزیہ، فہمیدہ، فور سٹار کی ٹیم اوردیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ کی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنانے کے لیے تحریک آزادی کے رہنماؤں کو ان کی قربانیوں پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر سب نے مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ پروگرام کے آخر میں میزبان زاہدہ ملک اعوان نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!