جدہ میں شروع ہونے جا رہی ہے ایچ ایس ایل سیزن تھری جس میں سعودی عرب سے12ٹیمیں جبکہ پاکستان سے 21ٹاپ پلیئرز شرکت کر رہے ہیں
جدہ(رپورٹ:حافظ عرفان کھٹانہ)جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایچ ایس ایل سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں فائنل ٹرافی کی نمائش کی گئی اور پلیئرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
لیگ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے 21 ٹاپ پلیئرز شریک ہو رہے ہیں جن میں تیمور مزرا،فہد میاں چنوں،وسیم لیفٹی عرفان نونا،شاہنواز شانی ،بہادر لیفٹئ ،اسدشان ، اور دیگر شامل ہیں۔
تقریب میں شریک پلیئرز اور مہمانوں کو لیگ چیئرمین میاں حبیب نے ویلکم کرتے ہوئے کہا کے ہماری لیگ کا مقصد پاک سعودی دوستی اور تعلقات کو مزید بڑھانا ہے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے لیگ صدر میاں فہداورمیاں حمزہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹاپ پلیئرز مختلف ٹیم میں کھیل رہے ہیں، اس ایونٹ میں سعودی کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری اور کلچر کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کے ہم مشکور ہیں میاں حبیب کے جنہوں نےاس ایونٹ میں ہمیں بھی شرکت کا موقع فراہم کیا ۔
کوشش کریں گے کہ اپنی پرفارمنس سے دیار غیر میں اپنے بھائیوں کے دل جیتیں اور تارکین وطن لطف اندوز ہوں اور اس ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔تقریب سے معروف سعودی صحافی سمیرہ عزیز اور چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔