پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب

0

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا

تقریب میں برسلز میں مقیم کمیونٹی کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں خواتین و حضرات کی بچوں سمیت شرکت

برسلز (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں برسلز میں مقیم کمیونٹی کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے بچوں سمیت شرکت کی۔

تقریب میں یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب کے آخر میں پاکستان کی مسیحی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بشپ ارشد کھوکھر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔

بعد ازاں سفیر پاکستان نے کیک کاٹا اور بچوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش دیکھی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

اس تقریب کی نظامت کے فرائض ماریہ عتیق نے انجام دیئے جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن فراز زیدی سمیت سفارت خانے کے تمام افسران نے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!