عالمی ترقیاتی انیشٹیو کو عمل میں لانے کیلئے چین کی جانب سے 10ارب امریکی ڈالر کے خصوصی فنڈز کی فراہمی

0

یہ فنڈعالمی ترقی کے لیے نئی قوت فراہم کرے گا، رپورٹ

بیجنگ (ویب ڈیسک) برکس ممالک،افریقی ممالک،دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پزید ممالک کے مذاکراتی اجلاس کے دوران چین نے عالمی ترقی اور جنوب – جنوب تعاون کے لیے چار ارب امریکی ڈالر کے فنڈز کےقیام کا اعلان کیا اور اظہار کیا کہ عالمی ترقیاتی انیشٹیو پر عمل درآمد کے لیے چینی مالیاتی ادارے دس ارب امریکی ڈالر کے خصوصی فنڈ ز مہیا کریں گے۔

اس حوالے سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کی ڈائریکٹر تانگ ینگ نے متعلقہ اقدامات کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ فنڈ کے قیام کے بعد سے ہی چین نے تقریباً بیس عالمی تنظیوں کے ساتھ مل کر غربت کے خاتمے اور انسداد وبا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا آغاز کردیا تھا۔

جس کے تحت پاکستان ، ایتھوپیا اور نائیجیریا سمیت تقریباً ساٹھ ممالک میں ایک سو تیس سے زائد پروگرام شروع کئے جا چکے ہیں، جن سے 27 ملین سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو عام طور پر دو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، ایک ترقیاتی اقدامات کی منصوبہ بندی اور دوسرا ان منصوبہ جات کے لیے فنڈز کا حصول۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ چینی مالیاتی ادارے عالمی ترقیاتی انیشٹیو کو عمل میں لانے کے لیے دس ارب امریکی ڈالر کا خصوصی فنڈ فراہم کریں گے۔ یہ فنڈ عالمی ترقی کے لیے نئی قوت فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!