چین کا جی 20سمٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

0

چین بھارت تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےبھارت میں منعقد ہونے والی جی 20 سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لئے اہم فورم ہے ، اور چین نے ہمیشہ متعلقہ سرگرمیوں کو بہت اہمیت دی ہے اور فعال طور پر حصہ لیا ہے۔

منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ چین جی 20سمٹ کی کامیابی کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔ چین بھارت تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ حالیہ عرصے میں چین بھارت تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور ہر سطح پر بات چیت اور رابطے برقرار رکھے گئے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ چین بھارت تعلقات میں بہتری اور ترقی دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے اور ہم چین بھارت تعلقات کی مسلسل اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھارتی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!