پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں گرینڈ مشاعرہ کا انعقاد

0

مشاعرہ میں پاکستان اور بھارت کے نامور شعراء کرام کی شرکت

حبیب بینک لمیٹڈ اورشراف ایکسچینج کے تعاون سے مشاعرہ کا انعقاد ممکن ہوا

متحدہ عرب امارات کو یہ اعزازحاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک کی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے میں بھی اپنا کردارادا کررہا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات اردو ادب اور شاعری سے محبت رکھنے والوں کا دوسرا گھر مانا جاتا ہے۔ اپنی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستا ن ایسوسی ایشن دبئی میں شراف ایکسچینج اور ایچ بی ایل HBL کے باہمی اشتراک سے ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان اور بھارت کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی۔

مشاعرے کی میزبانی ترنم احمد جبکہ نظامت کی ذمہ داری وجیہ ثانی نے بہت احسن طریقے سے نبھائی، مشاعرے کے شرکاء میں جیوتی آزاد، امردیپ سنگھ، عائشہ ایوب، ندیم بابا، عاطف رئیس، خالد عرفان، سید انصر اور عباس تابش شامل تھے۔ خصوصاً عمار اقبال اور بابا ندیم کے انداز بیاں نےسامعین سے خوب داد وصول کی۔

علاوہ ازیں ستارہ امتیاز کے حامل لیجنڈ افتخار عارف اور ہر دل عزیز وصی شاہ کی شرکت اور خوبصورت کلام سے مشاعرے کو چار چاند لگ گئے، خصوصی مہمانانِ گرامی الوک شری واستو، فرح سروش، ڈاکٹر اے عبداللہ اور ہمانشو باجپائی شامل رہے۔

اس شاندار مشاعرے کے اختتام پر تمام شرکاء نے اپنے مداحو ں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور بھرپورمیڈیا کوریج بھی ہوئی۔

اسطرح یہ پر رونق شام اپنے اختتام کو پہنچی، یہ متحدہ عرب امارات کا اعزاز ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر رزق کی تلاش میں آنے والوں کی تہذ یب و ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ وطن سے دور رہنے والوں کو گھر سے دوری کا احساس نہ ہو اور وہ اس وطن کے ساتھ اپنے وطن کی خدمت بھی احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!