جدہ کے ریسٹورانٹ قباء لاؤنج میں16ستمبر کو تفریحی شام کا انعقاد ہو گا،300سے زائد پاکستانی اہل خانہ سمیت شرکت کرینگے

0

جدہ (امیر محمد خان سے ) جدہ میں 16ستمبر کو ایک بڑی تفریحی شام منعقد ہوگی جدہ کے ریسٹورانٹ قباء لاؤنج میں منعقد ہونے والی شام کا اعلان جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے ملتان کے مشہور پراجیکٹ سرین ٹاور کی انتظامیہ کے سعود خان کے ساتھ اعلان کیا۔

اخباری نمائندوں کو بتایا گیا کہ اس خوبصورت شام میں تین سو سے زائد پاکستانی اور انکے اہل خانہ شرکت کرینگے، اس سلسلے میں ملتان سے مشہور گلوکارذیشان روکڑی، آر جے حمزہ اور مصر کے اسٹار عماد عالم کو دعوت دی گئی جو اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے، داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا ۔

سعود خان نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شاندار پروگرام کی اجازت دی۔ سعود خان اور نوشین وسیم نے بتایا کہ قباء لاؤنج نے سرین کے تعاون سے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ہے۔

سعود خان کے مطابق سیرین نے ملتان کے پراجیکٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!