بیلجیئم:سردار صدیق کی چچی اور ظہیر خان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

0

برسلز (نمائندہ خصوصی) بیلجیئم کی سماجی و کاروباری شخصیت سردار صدیق خان کی چچی اور ڈی آئی جی سردار ظہیر خان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے کشمیر کونسل ای یو کے دفتر میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پرشرکائے محفل نے سردار صدیق خان اور سردار ظہیر خان سے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

اظہار تعزیت کرنے والوں میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید، چوہدری شاہین، عمران ثاقب ، خالد جوشی ، سردار محمود، کونسلر ناصر چوہدری، ڈاکٹر رومان ، میر شاہ جہاں، شیراز راج، شیخ ماجد ، فرید خان ، محمد فیصل، سلیم میمن، شیراز بٹ، حسنین جوئیہ، ڈاکٹر علی جوئیہ، ندیم بٹ، افتخار احمد، ندیم مہر، ملک قیوم و دیگر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!