اٹلی میں پناہ کے درخواست گزاروں کو 5 ہزار یورو ادا کرنا ہوں گے

0

روم(ویب ڈیسک)اٹلی میں پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو گرفتاری سے بچنے کیلئے 4 ہزار 938 یورو ادائیگی کرنا ہوگی۔

حکومت نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کی مدتِ حراست میں بھی 3 ماہ سے 18 ماہ تک کا اضافہ کردیا جائے گا۔

اس وقت اٹلی آنے والے تارکین وطن جو سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیں وہ ملک میں کہیں بھی گھوم پھر سکتے ہیں جب تک کہ ان کی درخواست پر جائزہ لیا جائے۔

لیکن آج جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے کے مطابق پناہ کے درخواست گزاروں کو ایک قسم کی ضمانتی رقم جمع کرانا ہوگی تاکہ وہ گرفتاری سے بچ سکیں۔

اس وقت اٹلی میں 10 ایسے مراکز قائم ہیں جہاں تارکین وطن کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن ان میں صرف 619 افراد کی گنجائش ہے۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ وہ تارکین وطن کے کیمپوں کی تعداد دگنی کرنا چاہتی ہیں، ملک کے تمام 20 علاقوں میں ایک ایک کیمپ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اٹلی کا کئی ممالک کے ساتھ تارکین وطن کی واپسی کا معاہدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے یہاں آنے والے ہزاروں تارکین وطن کو ملک بدر بھی نہیں کرسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!