ڈی پی پی انتظامیہ ہتھیار خریدنے پر تائیوانی عوام کی کمائی ضائع کر رہی ہے، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں تائیوان سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی یکجہتی ایک ناگزیر رجحان ہے ۔
جمعرات کے روز تر جمان نے کہا کہ ڈی پی پی انتظامیہ تائیوان کے عوام کی محنت کی کمائی ہتھیار خریدنے پر ضائع کر رہی ہے ۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ کے "تائیوان کی علیحدگی ” کے سخت موقف سے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان ہوگا ۔