برلن میراتھن 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد دنیا بھر سے آئے پاکستانیوں کاسفارتخانہ پاکستان برلن میں پرتپاک استقبال

0

برلن (رپورٹ:مہوش ظفر) برلن میراتھن 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد، دنیا بھر سے آئے پاکستانیوں کا پاکستانی سفارتخانہ برلن میں پرتپاک استقبال اور انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

برلن میں ہر سال ہونے والے مشہور بین الاقوامی میراتھن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ پہلی نمایاں شرکت تھی۔

میراتھن میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان میں 38کا تعلق پاکستان سے تھا جب کہ دیگر میں بیرون ملک متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریا سے بھی پاکستانیوں نے شرکت کی۔

مذکورہ میراتھن کی سب سے ا ہم بات 14پاکستانی خواتین ایتھلیٹس کی شرکت تھی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ کہا کہ ان کی شرکت سے پاکستان بارے اس غلط تاثر کو دور کرنے میں مدد ملے گی کہ یہاں خواتین کو مساوی مواقع نہیں دیے جاتے اور وہ مرکزی دھارے میں شمولیت کے فقدان کا شکار ہیں۔

برلن میراتھن میں حصہ لینے والی ڈاکٹر رابعہ کا اعزاز یہ تھا کہ انھوں نے اس میراتھن میں حصہ لے کر اپنے چھ مختلف ممالک میں ہونے والی میراتھن کا سرکل پورا کرکے ایک اعزاز اپنے نام کیا ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برلن میں ہونے والی آج کی میراتھن میری چھٹی میجر میراتھ ہے جس کا مجھے آج میڈل بھی ملا ہے۔

میراتھن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے عمر سجاد جنھوں نے اپنا یہ سفر 2 گھنٹے 37 منٹ 34 سیکنڈ میں پورا کرکے پاکستان کے واحد ایتھلیٹس ہونے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج میں یہاں برلن کی بین الاقوامی شاندار میراتھن کا حصہ بنا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔

تقریب کے آخر میں شرکاء کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!