سویڈن:پولیس نے حساس شہر مالمو میں قرآن سوزی کی اجازت دے دی

0

مالمو(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن میں ربیع الاول کے موقع پر قرآن نذر آتش کرنے کی تیاری، پولیس نے حساس شہر مالمو میں قرآن سوزی کی اجازت دے دی۔

سلوان مومیکا نے مالمو کی دوسری بڑی مسلم آبادی کے علاقے کے چوہرائے پر کل بروز ہفتہ قرآن نذر آتش کرنے کا اعلان کردیا، حالات کہ خرابی کے پیشِ نظر شہر بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

مالمو شہر میں جب جب قرآن سوزی ہوئی شہر بھر میں فسادات برپا ہوئے، متعدد گاڑیاں نذر آتش کی گئیں اور متعدد پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا گیا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کل ایک بار پھر فسادات برپا ہوسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!