امریکہ کی چینی کاروباری اداروں پر پابندیاں غنڈہ گردی ہے،چین

0

امریکہ چینی کاروباری اداروں پرغیرمعقول دباؤ ڈالنا بند کرے،وزارت تجارت

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ کنٹرول کی "اینٹیٹی لسٹ” میں کچھ چینی اداروں کو شامل کرنے کے بارے میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ امریکہ نے ایک بار پھر روس سے وابستگی کے بہانے کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی "اینٹیٹی لسٹ” میں شامل کیا ہے۔

امریکہ قومی سلامتی کے بہانے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر من مانی یکطرفہ پابندیاں اور "طویل بازو کا دائرہ اختیار” عائدکرنےکی جو کوشش کر رہا ہے، وہ امریکی معاشی جبر اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا زندہ ثبوت ہے، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ہفتہ کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں پر غیر معقول دبائو ڈالنا بند کرنا ہوگا۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!