پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرملک دوست محمد اعوان کے سسر الحاج عبدالروف خان درانی انتقال کر گئے

0

مرحوم کی عمر87 برس تھی، اورگھرکی ہسپتال لاھور میں زیرعلاج تھے

الحاج عبدالروف خان درانی کے انتقال پر پی ایم ایل این، یو اے ای کے رہنماؤں کی ملک دوست محمد اعوان سے تعزیت

مرحوم عبدالروف خان درانی پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسر تھے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرملک دوست محمد اعوان کے سسر الحاج عبدالروف خان درانی گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر87 برس اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، بوجہ علالت وہ گزشتہ 10 دن سے گھرکی ہسپتال جلو موڑ لاھور میں زیرعلاج اوروینٹیلیٹر پر تھے۔

ان کی نماز جنازہ بابری مسجد تاج پورہ سکیم لاہور میں ادا کر دی گئی، جہاں ان کی مغفرت و بخشش کے لئے دعا کی گئی۔

ملک دوست محمد اعوان کے سسر الحاج عبدالروف خان درانی کے انتقال پرملال کے موقع پرپی ایم ایل این، یو اے ای کے رہنماؤں، کارکنوں اور ملک دوست محمد اعوان کے دوستوں نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

مرحوم عبدالروف خان درانی پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!