پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای میں عوامی فلاح و بہبود کے کام بطریق احسن انجام دے رہی ہے

0

پاکستان قومی وطن پارٹی KPK کے جائنٹ سیکرٹری سعید خان بام خیل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی سے مقصود احمد اور تاجن خان کی خصوصی شرکت

تقریب کا اہتمام قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین گل خان منگل نے کیا تھا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای کے چیئرمین گل خان منگل کی طرف سے پاکستان قومی وطن پارٹی KPK کے جائنٹ سیکرٹری سعید خان بام خیل کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا- اس تقریب میں مہمان خصوصی قونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے مقصود احمد اور تاجن خان تھے۔

اس پروگرام کا آغاز خلیل الرحمان بونیری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قومی وطن پارٹی یو اے ای کے جنرل سیکرٹری فضل ربی صافی نے سرانجام دیئے۔ میزبان گل خان منگل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گل خان منگل نے کہا کہ یہ تقریب تمام دوستوں کو اکٹھا کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے تاکہ ہم فلاحی کاموں کو بہتر کر سکیں اور پاکستانی کمیونٹی کےلئے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سعید بام خیل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین گل خان منگل کی قیادت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اس لیے میں ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کے لئے بہتر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ اس تقریب کے شرکاء میں ندیم خان خٹک، ارشاد خان، زبیر خان، ریاض خان، امتیاز بنگش، وقاص خان، رخسار احمد اوردیگر لوگ شامل تھے۔

تقریب کے آخر میں گل خان منگل نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور بعد ازاں تمام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!