سردار محمد اقبال یوسف کے اعزاز میں پاک اوورسیز میڈیا فورم کے نائب صدر وقار الزمان کیانی کی جانب سے عشائیہ

0

جدہ (خالدنواز چیمہ) وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر مسلم لیگ ن مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار محمد اقبال یوسف کے اعزاز میں پاک اوورسیز میڈیا فورم کے نائب صدر ،سینئر صحافی اور اینکر پرسن وقار الزمان کیانی نے عشائیہ دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم کے سابق مشیر سردار محمد اقبال یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر بے دردی سے بمباری کر رہا ہے جس سے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کے باعث فلسطینیوں کے گھرمسمار ہو چکے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں اور عالم اسلام سے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کی پر زور اپیل کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!