یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان کے چار اضلاع کے چیمبر آف کامرس کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

0

مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری)مانچسٹر کے مقامی ہال میں یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کے چار اضلاع اٹک ، رحیم یار خان، ساہیوال، وہاڑی کے چیمبر آف کامرس کے صدر ،نائب صدر و دیگر ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ۔

تقریب میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اشتیاق احمد، نائب صدر شاہجہان شوکت، ڈائریکٹر معروف رچیال نے وفود کو ویلکم کیا ۔

فرسٹ پاک برٹش چیمبر سمٹ مانچسٹر کی تقریب میں کمرشل سیکریٹری مانچسٹر قونصلیٹ محمد اختر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے ٹیکسٹائل، رئیل اسٹیٹ، زراعت، تعلیم ، صحت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام اشتیاق احمد، نائب صدر شاہجہان شوکت، نے برطانیہ و پاکستان کی تاجر برادری کے وفود کے تبادلے، بریگزیٹ کے بعد پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئے مختلف مواقع اور انکی ہر ممکن اسپورٹ کے لئے ویلکم کیا۔

پاکستان کاروباری شخصیات کے وفد میں ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف ریاض چودھری، وہاڑی کے صدر میاں خالد حسین ،اٹک کے صدر ارشد جمال صدیقی ، رحیم یار خان چیمبر کے نائب صدر اور پنجاب میں یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر سعد حسن ، غلام مصطفی بھٹی، میاں محمود الحسن ، طارق عزیز، شہزاد اشرف، عبدالغفار سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور وفود کے سربراہان و کمرشل سیکریٹری مانچسٹر قونصلیٹ کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!