چین کی جانب سے تیار کی گئی پہلی آف شور پلیٹ فارم گیس ٹربائن فعال

0

گیس ٹربائن جنریٹرسیٹ آف شورتیل اورگیس پلیٹ فارمزکی طاقت کا ذریعہ ہیں

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی جانب سے مقامی طور پر تیار کی گئی "تھائی ہانگ 7” گیس ٹربائن کو جنوبی چین کے شہر شن زن کے جنوب مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارم پر کامیابی سے استعمال میں لایا گیا، جو چین کی پہلی گیس ٹربائن ہے جس پر چین کو مکمل دانشورانہ ملکیت کے حقوق حاصل ہیں اور باضابطہ طور پر آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارم پر استعمال کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گیس ٹربائن جنریٹر سیٹ آف شور تیل اور گیس پلیٹ فارمز کی طاقت کا ذریعہ ہیں اور آف شور آلات کے "دل” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

"تھائی ہانگ 7” چین کی جانب سے تیار کردہ سات میگاواٹ گیس ٹربائن ہے، جس میں زبردست طاقت، تیز رفتار آغاز ، توانائی کی کم کھپت اور آسان دیکھ بھال وغیرہ جیسی خوبیاں ہیں۔

گیس ٹربائن سازوسامان کی مینوفیکچرنگ صنعت کے "تاج ” کے طور پر جانی جاتی ہے اور صنعتی طاقت کی ایک اہم علامت ہے، اس کے انتہائی اعلیٰ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ کی مشکلات کی وجہ سے، دنیا کے صرف چند ممالک خود تحقیق اور تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!