امریکا، ہیوسٹن میں چاقو کے وار سے پاکستانی نژاد ڈاکٹر قتل

0

ڈاکٹر طلعت کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی شرکت

ہیوسٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کر کے قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہیں۔

ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس نام کے شخص کا ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر طلعت کا 23 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ہے۔ وہ بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں۔

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حملہ آور سفید فام مائلز جوزف فرِیڈ رِیش پر قتل کا فردِ جرم بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کی ریاست ٹیکساس میں قتل پاکستانی ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی حمزہ مسجد میں ادا کردی گئی۔

ڈاکٹر طلعت خان کی نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت سابق وفاقی وزیر بابر غوری، ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلیمان لالانی اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ان کی تدفین سیئٹل میں ہوگی، ان کی میت کچھ دیر میں ہیوسٹن سے روانہ کی جائے گی۔ڈاکٹر طلعت اپنے شوہر گوہر خان، بیٹے احمد کے ساتھ جولائی میں سیئٹل سے ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

واقعے کے بعد لواحقین نے واپس سیئٹل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تدفین ریاست واشنگٹن ہی میں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!