کویت نیشنل کونسل آف آرٹ اور سفارتخانہ پاکستان کویت کے باہمی تعاون سے ورکشاپ کا اہتمام

0

کویت(محمد عرفان شفیق) کویت نیشنل کونسل آف آرٹ اور سفارتخانہ پاکستان کویت کے باہمی تعاون سے پینٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت اور پاکستان کے آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

یہ ورکشاپ کویت اور پاکستان کے 60سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر ترتیب دیے گئے پروگراموں کی ایک کڑی ہے۔

سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور کویت نیشنل کونسل آف آرٹ کے نمائندے مساعد الزامل نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ پاکستان سے آئے ہوئے ٹرک آرٹ کے ماہر فنکاروں نے اپنے فن پاروں سے پاکستان کے کلچر کو واضح انداز سےپیش کیا جسے کویتی حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔

سفیر پاکستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک آرٹ پاکستانی کلچر میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور پاکستانی فنکاروں نے مشہورو معروف بازار میں دو اہم مقامات پر پاکستانی فن کو نمایاں طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

اس ورکشاپ میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!