جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے وفد کا کسوہ فیکٹری کا دورہ، غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے

0

مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو دیکھنے کے لئے ہر سال پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں قائم کسوہ فیکٹری کا رخ کرتے ہیں اور مفید معلومات سے مستفید ہوتے ہیں۔

جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے وفد نے کسوہ فیکٹری کا دورہ کیا،چیئرمین امیر محمد خان،پاکستان جرنلسٹ فورم اور اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف، جمیل راٹھور ،خالد نواز چیمہ ،محمد عدیل، جاوید راہو وفد میں شامل تھے۔

انتظامیہ نے صحافیوں کو مفید معلومات فراہم کیں اور بتایا کسوہ فیکٹری سال بھر غلاف کعبہ کو تیار کرتی ہے اور ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں جبکہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین بھی کسوہ فیکٹری کا رخ کرتے ہیں جہاں کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ انہیں غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کرتی ہے۔

جبکہ زائرین غلاف کعبہ کی تیاری میں شرکت کرکے خوشی اور روحانی سکون محسوس کرتے ہیں، خانہ کعبہ کی تیاری کے لیے نہایت عمدہ "السرسین” نامی ریشم کا دھاکہ استعمال کیا جاتا ہے عموماً غلاف کے لیے 670 کلوگرام خاص ریشمی دھاکہ استعمال ہوتا ہے اور وسیع وعریض کسوہ فیکٹری میں ماہر کاریگروں کی ٹیم غلاف کعبہ کو تیار کرتی ہے ۔

سوتی اور ریشمی دھاگوں کی مدد سے آیات مبارکہ کشیدہ کاری کی جاتی ہے،آیات کی تزئین کے لیے سونے اور چاندی کے ریشے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!