ڈاکٹر ریاض خواجہ ایک عہد ساز شخصیت

0

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو بڑی خدمات انجام دیتے ہیں مگر انکی شہرت ایک خاص حلقے تک محدود رہتی ہے انہیں شخصیات میں ایک ” ڈاکٹر ریاض احمد خواجہ ” بھی تھے جو آج سعودی دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون ) ڈاکٹر ریاض خواجہ ایک نوجوان ڈاکٹر کی حیثیت سے 1971 میں سعودی عرب پہنچے اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہیں کے ہوکر رہ گئے پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ سعودی عرب میں مقیم رہنے والے ڈاکٹر ریاض احمد خواجہ نے بے شمار خدمات انجام دیں ۔

ڈاکٹر ریاض جہاں شاہی خاندان کی ڈاکٹروں کی ٹیم کا حصہ رہے وہیں شاہ خالد ہسپتال اور سینٹرل ہسپتال میں بھی سال ہا سال ملکی اور غیر ملکیوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے رہے اور اپنے پرائیویٹ کلینک کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے سفارت خانہ پاکستان میں موجود کلینک میں ڈاکٹر ریاض خواجہ عرصہ دراز تک مفت طبی خدمات کے لئے موجود رہے پاکستان کلچرل گروپ اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے تاحیات چیئر مین مقرر ہوئے پاکستان ڈاکٹر گروپ سال میں سفارت خانہ پاکستان میں دو مرتبہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا ہے جس میں سینکڑوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہزاروں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ریاض خواجہ ان فری میڈیکل کیمپوں میں بھی انتہائی بزرگی کی حالت میں بھی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے دیکھائی دیتے ڈاکٹر ریاض خواجہ ایک ایسے مسیحا تھے جنھوں نے اپنے پیشے کا پورا حق ادا کیا اور سعودی عرب میں رہ کر اپنے پیشے اور اپنے نہایت ہی عمدہ کردار کی بدولت پاکستان کی عزت کا باعث بنے حکومت پاکستان نے انہیں انکی خدمات کے اعزاز میں سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا ڈاکٹر ریاض خواجہ اب اس دنیا فانی سے رخصت ہوچکے مگر ان کی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا پاکستانی کمیونٹی ڈاکٹر ریاض خواجہ کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!