ملائشیا کا اسرائیلی شپنگ کمپنیز کے جہازوں کو ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر ڈاکنگ سے انکار

0

کوالالمپور(محمد وقار خان) حکومت ملائشیا نے اسرائیلی شپنگ کمپنیز کے جہازوں کو ملائشیا کی کسی بھی بندرگاہ پر ڈاکنگ سے منع کردیا ۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ اس پر فوری طور پر مستقل پابندی عائد کرکے کارروائی کرے گی ۔ یہ پابندی اسرائیل کے ان اقدامات کا ردعمل ہے جو بنیادی انسانی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے مسلسل قتل عام اور مظالم کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ملائیشین کابینہ نے اسرائیلی بحری جہازوں کو ملائشیا میں ڈاکنگ کرنے کی اجازت دی تھی ۔ لیکن ہم نے اس معاملے سے متعلق سابق حکومتوں کے تمام فیصلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے مذید کہا کہ اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کو ملائیشیا کی بندرگاہوں پر سامان لوڈ ، ان لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہے ،یہ دونوں پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو یقین ہے کہ ان فیصلوں سے ملک کی تجارتی سرگرمیوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!